Thursday, January 6, 2022

پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کی کال ٹیپ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا دبنگ رد عمل سامنے آگیا

 

پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کی کال ٹیپ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا دبنگ رد عمل سامنے آگیا 

پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کی کال ٹیپ سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا دبنگ رد عمل سامنے آگیا 

   

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کس کو حق ہے کہ میری ذاتی گفتگو کو ٹیپ کر کے ایک چینل کو دے ، مجھ سے اس بات پر معذرت کی جائے ۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا’ چند دن قبل پرویز رشید کے ساتھ آپ کی گفتگو کی کال ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں صحافیوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی ،اس بارے میں آپ کیا کہیں گی؟،۔اس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میرے سے اس بات کی معذرت کی جائے کہ میرا فون ٹیپ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کس کو حق ہے کہ میری ذاتی گفتگو کو ٹیپ کرے اور پھر ایک میڈ یا چینل کو دے،مجھے پہلے اس بات کا جواب دیا جائے اور معذرت کی جائے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں ہونے والی گفتگو کا جواب نہیں دوں گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی آڈیو کال لیک نہیں کی ، اگر کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں تو ان کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ۔

Tuesday, January 4, 2022

سعودی عرب کا وہ گاؤں جہاں جدید دور کی کوئی سہولت نہیں، آپسی رابطے کیلئے بھی چیخ و پکار کا سہارا لیتے ہیں

 

سعودی عرب کا وہ گاؤں جہاں جدید دور کی کوئی سہولت نہیں، آپسی رابطے کیلئے بھی چیخ و پکار کا سہارا لیتے ہیں

سعودی عرب کا وہ گاؤں جہاں جدید دور کی کوئی سہولت نہیں، آپسی رابطے کیلئے بھی چیخ و پکار کا سہارا لیتے ہیں

   

ریاض (ویب ڈیسک)    سعودی عرب کے کوہستانی علاقے میں ایک ایسا گائوں بھی سامنے آیا جہاں آج بھی لوگ   قدیم ترین پسماندہ انداز کی زندگی گزار رہے ہیں، مٹی کے بنے مکانات غار نما لگتے ہیں، یہاں ٹیلیفون کا رواج نہیں، بنیادی وسائل کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں اور  یہاں کے باشندے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے چیخ و پکار کا طریقہ اپناتے ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق مقامی صحافیوں کی ایک ٹیم نے جازان صوبے کی الریث کمشنری کے القھر کوہستانی علاقے کے ’الشامیہ‘ گاوں کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ الشامیہ تک جانا جان جوکھم کا کام ہے، دھار دار چٹانوں سے بھرے راستے سے گزر کر بڑی مشکل سے قریہ پہنچے۔ دن بھر چل کر راستہ طے کیا تھا اور پوری کوشش تھی کہ کسی طرح سورج غروب ہونے سے قبل قریے تک رسائی حاصل کرلی جائے۔ 

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الریث قریے کے مکانات بجلی سے محروم ہیں، مکانات انسانی رہائش سے کہیں زیادہ بھیڑوں کے باڑے سے زیادہ ملتے جلتے ہیں۔لوگ ٹرانسپورٹ کے لیے گدھے استعمال ہوتے ہیں- یہاں کی بولی مشکل ہی سے سمجھ میں آتی ہے، نوجوان یہ بتاتے ہوئے شرماتے ہیں کہ انہوں نے تعلیم حاصل نہیں کی،

گائوں کے سکول میں پرائمری تک تعلیم کا رواج ہے، مڈل یا ثانوی کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو علاقے سے نکلنا پڑتا ہے، یحیی الریثی نامی ایک بزرگ نے بتایا کہ وہ ذیابیطس، دمے اور سن رسیدگی جیسے لاعلاج امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کا خاندان خط غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہا ہے۔ان کی آمدنی کا واحد وسیلہ باپ کی سماجی کفالت سے ملنے والی رقم ہے۔ یہ 1100 ریال سے زیادہ نہیں۔ وہ پانچ بھائی ہیں اور سب کے سب بے روزگار ہیں۔ ان میں سے ایک معذور ہے جس کی وجہ سے اسے سماجی کفالت کا وظیفہ ملتا ہے۔

"ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں" فارن فنڈنگ سکروٹنی رپورٹ پر مریم نواز کا رد عمل

 

"ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں" فارن فنڈنگ سکروٹنی رپورٹ پر مریم نواز کا رد عمل

سورس: File

   

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

فارن فنڈنگ سکروٹنی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا،کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور ان کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ کیس پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے فنڈنگ اور اکاؤنٹس چھپائے۔

عمران خان کے 47 غیر ملکی دورے، لیکن اخراجات کتنے آئے؟

 

عمران خان کے 47 غیر ملکی دورے، لیکن اخراجات کتنے آئے؟

عمران خان کے 47 غیر ملکی دورے، لیکن اخراجات کتنے آئے؟
سورس: File

   

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سنہ 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں جن پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

اپوزیشن کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں اور اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔  عمران خان نے سنہ 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کے دورے کیے جن پر چار کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔

وزیر اعظم نے سنہ 2019 میں 16 غیر ملکی دورے کیے جن پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ سنہ 2020 میں انہوں نے چار غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ 36 لاکھ  37 ہزار روپے خرچ کیے۔ سنہ 2021 میں وزیر اعظم کے پانچ غیر ملکی دوروں پر دو کروڑ 76 لاکھ دو ہزار روپے خرچ ہوئے۔

Sunday, January 2, 2022

'Widespread rains, thunderstorms' expected in Karachi, other areas of Sindh from Jan 4: Met office

 

The Pakistan Meteorological Department (PMD) has predicted "widespread rain and thunderstorms" in Karachi and other parts of Sindh between Jan 4 (Tuesday) and 7 (Friday) under a new weather system expected to enter the country through Balochistan by Monday.

The PMD had on Dec 30 said it expected Karachi to receive a second spell of winter rain in the first week of January. The first spell of winter showers were seen in the last week of December.

Also read: Met office rules out chances of further rain in Karachi

In its latest advisory issued today, the Met office said a strong westerly wave will enter north Balochistan from Monday (tomorrow), which is likely to gradually spread over central and upper Sindh and then almost the whole country.

Under the influence of this weather system, the Met office said, widespread thunderstorms and isolated heavy rainfall are expected in Karachi, Hyderabad, Sanghar, Badin, Thatta, Mirpurkhas, Tando Allayar, Tando Muhammad Khan, Umerkot and Tharparkar.

Likewise, heavy falls are also likely to occur in districts of Dadu, Jamshoro, Shaheed Benazirabad, Jacobabad, Shikarpur, Sukkur, Larkana and Qambar Shahdadkot districts during the same period, it added.

Several areas of Karachi had received light to heavy rain during its first winter spell of rain in the last week of December.

During the rain, a 35-year-old man was electrocuted in Saddar area after the rain in the last week of December. A rescue official had identified him as Ghulam Hussain who died near Frere Market.

The KE, in its statement, had challenged the claim and called it a natural death on the basis of its own investigation.

“KE teams also proactively investigated reports of an unfortunate death incident which was reported from Frere Market Area of Saddar. Findings suggested that the death occurred because of natural causes and was not the result of electrocution,” it added.

Fawad urges LHC to try Shehbaz for submitting 'fake' undertaking ensuring Nawaz's return

 

Fawad urges LHC to try Shehbaz for submitting 'fake' undertaking ensuring Nawaz's return

Published January 2, 2022 - manahil2080
Information Minister Fawad Chaudhry speaks to the media in Karachi on Sunday. — DawnNewsTV
Information Minister Fawad Chaudhry speaks to the media in Karachi on Sunday. — DawnNewsTV

Information Minister Fawad Chaudhry on Sunday said that the government has instructed the attorney general to ask the Lahore High Court (LHC) to either bring back PML-N leader Nawaz Sharif or take action against Shehbaz Sharif for submitting in court a "fake" undertaking ensuring the return of his brother to the country.

Nawaz had left the country in 2019 after his seven-year sentence for corruption was suspended by the Islamabad High Court for eight weeks so he could seek medical treatment abroad. He never returned and was declared a "proclaimed offender" by multiple courts and "absconder" by the government.

The brothers were given the permission to travel abroad after they signed separate court-approved undertakings, with Nawaz saying that he would return to the country within four weeks, and Shehbaz stating that he would "ensure return" of his brother "within four weeks or on certification by doctors that he has regained his health and is fit to return back to Pakistan".

Talk of Nawaz's return has been making the rounds of late, with the topic addressed multiple times by government officials, including the prime minister, who thinks the self-exiled PML-N leader wouldn't come back without first striking a “secret deal”.

Chaudhry, in a wide-ranging press conference in Karachi today, said that the high court should have taken action against Shehbaz itself for submitting what he deemed was a "fake" undertaking based on the fact that Nawaz has not returned to the country despite more than two years having passed.

"Essentially, the high court should have taken suo motu notice, summoned Shehbaz and questioned him about the affidavit he submitted for his brother's return and whether he should be jailed for submitting a fake [document]," he said.

"But if this high court is not [taking action] against Shehbaz, then the government has no other choice but to become a party in the case."

"So will you go against Shehbaz in court?" a reporter asked the minister.

"We have told the attorney general to take this case up and request the high court to either bring back Nawaz or take action against Shehbaz for submitting a fake affidavit."

Finance, SBP bills

During the press conference today, Chaudhry also dispelled the impression that the government's allies were "displeased" and had expressed reservations about the Finance Sup­p­lementary Bill 2021 — also known as the mini-budget — and the State Bank of Pakistan (Amendment) Bill 2021.

He added that the finance bill had been tabled in the National Assembly and was expected to be passed by January 15 to 20.

The approval of the finance bill, seeking to amend certain laws related to taxes and duties, and the SBP bill, is necessary to ensure Pakistan’s sixth review of the $6 billion Extended Fund Facility is cleared by the International Money Fund's (IMF) Executive Board, which is scheduled to meet on Jan 12 to decide about the disbursement of a nearly $1bn tranche.

"Firstly, no one expressed any reservations," he said, adding that the PML-Q and the MQM were on board with its approval. "The finance bill that the government has tabled does not contain anything that should be opposed."

Chaudhry alleged that when PML-N leader Ishaq Dar was the finance minister, the SBP deputy governor used to help him launder money. "We don't want such institutions. We want strong institutions," he said, adding that the move was also a part of the PTI's manifesto.

The minister said that the central bank's autonomy would be in the country and the economy's interest, reiterating that the government's allies were behind it.

Responding to another question about the SBP, the minister stated that the government would appoint the board of governors for the central bank. "We have not pawned away the state bank to the IMF," he said, adding that the government had not borrowed money from the SBP even once during the last three years.

"It used to be so easy to call the state bank and tell them to print more notes, like what Nawaz and Dar did," he said. Lashing out at the former finance minister, Chaudhry said that Dar gave directions to print "trillions", which had drastically affected the economy.

"So you never [bind] institutions to the point where they are no longer capable of performing. We believe in independent institutions," he said.

Saturday, January 1, 2022

نئے سال کی آمد، مختلف شہروں میں رنگا رنگ آتش بازی ، منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

 

نئے سال کی آمد، مختلف شہروں میں رنگا رنگ آتش بازی ، منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

نئے سال کی آمد، مختلف شہروں میں رنگا رنگ آتش بازی ، منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

   

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح  پاکستان میں بھی  نئے سال 2022 کا  آغاز ہو گیا ۔ رات کو 12 بجتے ہی لاہور، کراچی ، اسلام آباد، پشاور، مری، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

نئے سال کی آمد پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کی کہ نیا سال  پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو اور اہل وطن کو وہ تمام خوشیاں میسر آئیں جن کی وہ دعائیں کرتے ہیں۔ اہل وطن نے اس موقع پرانسانیت و عالم اسلام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں کہ وہ اپنے رحم و کرم سے کورونا وائرس کی تمام اقسام سے لوگوں کو نجات عطا فرما ئے۔

نئے سال کے آغاز پر شب 12 بجتے ہی  لوگوں کی بڑی تعداد سخت سردی میں بھی سڑکوں پر آگئی جہاں انہوں نے آتشبازی کی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور میوزک پررقص بھی کیا۔ مسیحی، ہندو اور سکھ برادری نے بھی نئے سال کی آمد پر پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی آکلینڈ کا سکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا۔ سال نو کے آغاز پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر جمع لوگوں کی بڑی تعداد نے  نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئندہ سال سے اچھی توقعات وابستہ کیں۔پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا خوبصورت منظر پوری دنیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز کے ذریعے دیکھا۔

براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2022 کا آغاز جاپان میں ہوا جس کے بعد جنوبی کوریا کے علاوہ قریبی ممالک میں نئے سال کی شروعات ہوئیں۔ اس کے بعد جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا نیا سال 2022 پاکستان پہنچا جہاں اس کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 2022ء کیسا رہے گا؟

 

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 2022ء کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 2022ء کیسا رہے گا؟

   

ستاروں سیاروں اور برجوں کی روشنی میں 2022 آپ کی معاشی، معاشرتی اور خانگی زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گا؟

قدیم اور جدید سائنٹفیک نظریات اور مشاہدات سے یہ تسلیم شدہ امر ہے کہ نظام شمسی اور نظام عضابی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اس لئے سیارگان کی کلمک شعاعیں ہمیں اور ہمارے امور متاثر کرتی ہیں کیونکہ یہ برقی مقناطیس کی شعاعیں انسانی جسم کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اس لئے ہمارے خیالات عادات مزاج اور رنگ روپ پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ہمارے جذبات میں بھی حرکات پیدا کرتی ہیں تمام برج کے حالات اجتماعی نقطہ نظر سے پیش کئے جاتے ہیں ستاروں کی یہ پوزیشن بے حد فائدہ بھی دیتی ہیں اور بعض اوقات بری طرح متاثر بھی کرتی ہیں لیکن انسان ان کی پوزیشن بدلنے سے قاصر ہوتا ہے ان کی نحوست ختم کرنے کے لئے واحد حل رجوع الٰہی اور صدقہ خیرات سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے اس سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی قارئین کی خواہش کے پیش نظر سیاروں اور ستاروں کی پوزیشن اور حرکات سکنات 2022ئ میں کیسی رہے گی کا مکمل جائزہ پیش خدمت ہے۔

برج حمل

2022ءپر بڑی امیدیں ہیں یہ ایک بات واضح کرتا چلوں کہ اللہ پاک فرماتے ہیں جو میرے بتائے ہوئے راستے پر چلتا ہے میں اس کے لئے آسانیاں فرما دیتا ہوں اور جو نافرمانی کرتا ہے میں اس کے لئے زندگی تنگ کر دیتا ہوں تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس قدر اس کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں جو حکم ہمیں سب سے پہلے ملا وہ فرض ادا کرتے ہیں سوچیں ہم نماز کی ادائیگی کر پاتے ہیں اس کو دن میں کتنی بار یاد کرتے ہیں زکوٰة روزہ وغیرہ میں لاپرواہی تو نہیں ہے ان معاملات کی اصلاح کریں گے تو حقیقت کھل کر ہمارے سامنے آ جائے گی کہ ہم کتنے پانی میں ہیں مانگنا سب کچھ ہے پر عمل کچھ نہیں کرنا تو میرے بھائی فوری اصلاح کریں اگر زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں جنوری سے مارچ کا عرصہ آپ کو اس کا خاص طور پر موقع عطا کر رہا ہے آپ نے اگر ان تین ماہ میں اپنی ذاتی اور روحانی کارکردگی اچھی رکھی تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے اور اگر وہی مرغی کی ایک ٹانگ رہی وت پھر آپ کا اللہ ہی حافظ ہے پیسہ جس تیزی سے آئے گا اس تیزی سے نکل بھی جائے گا ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی بچت فی الحال کوئی نہیں ہو گی کاروباری حضرات کو بھی بمشکل گزارہ کرنا ہوگا ان تین ماہ میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور جیسے تیسے وقت گزارنے کی کوشش کریں اس کام کو جاری رکھیں اللہ نے چاہا تو آگے چل کر صورتحال ضرور بدلے گی، مخالفین جو بھی چالیں چلنے کی کوشش کرتے رہیں ان کو کرنے دیں آپ نے سورة قلم کی آخری دو آیات اپنے اوپر صبح کے وقت پڑھ کر پھونک لینی ہے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان کا کوئی بھی وار موثر ثابت نہ ہو سکے گا اور قرض کی ادائیگی میں آپ اگر چار ماہ بعد کا وقت مانگ لیتے ہیں تو ان شاءاللہ امید ہے کہ اس وقت بڑا اچھا سلسلہ بن جائے گا اسی طرح بے روزگار افراد کو پہلی سہ ماہی میں جو بھی کام ملے وہ شکر خدا ادا کر کے لے لیں صحت کا صدقہ حسب توفیق ادا کرتے رہیں اپریل سے جون کے عرصے میں موسم آپ کے لئے کھلنا شروع ہو جائے گا سب سے پہلے تو اس بات کا سکون نصیب ہوگا کہ نقصان ہونا بند ہو جائیں گے اور مخالفین بھی بحکم خدا خودبخود جان چھوڑ دیں گے اللہ کے فضل سے اب روزگار میں قدرے بہتری بھی آئے گی اور کبھی کبھی چھوٹے موٹے جیک بھی لگنے کا امکان ہوگا ضرورتیں اچھے انداز سے پوری ہوں گی اولاد میں کسی کا رشتہ طے ہونے کا امکان بھی ہے بعض زیادہ عمر کے لوگوں کا اپنا شادی کرنے کا منصوبہ بھی قدرے کامیاب ہوتا دکھائی دیتا ہے موجودہ جگہ کو تبدیل کرنے کے اشارے موصول ہوں گے لکین ابھی ایسا رسک مت لیں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی اولاد اگر جوان ہے تو ان پر گہری نظر رکھیں اور خود بھی اپنے دل کے معاملات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں ورنہ عزت دوبارہ واپس نہیں آئے گی ان دنوں قمر زائچہ نمبر 10 میں ہوگا اس کا تعلق ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے سے ہوگا اور یہ منشاءہونے یا نہ ہونے دونوں صورتوں میں تبادلہ کروا کر ہی دم لے گا ملازمت پیشہ افراد کی ترقی کے معاملات بھی ان شاءاللہ ان ہی دنوں حل ہوں گے۔ جولائی سے ستمبر تک کا عرصہ قانون کے مسائل میں الجھنے لوگوں کو نجات دلانے میں مدد گار ہوگا پراپرٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہوں گے اور وراثت کے امور بھی طے پا جانے کا امکان ہوگا یہاں پر سب سے بڑی خبر یہ ہو گی جب عطارد اور مشتری کا ملاپ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنے کے لئے اہم رول ادا کرے گا۔ آپ کو بحکم خدا جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی پردہ غیب سے اس کا بندوبست ہو جائے گا ایک وقت میں دو تین جگہ سے پیسہ ہاتھ میں آتا رہے گا اور سر سے اولاد کا بوجھ بھی اترتا ہوا محسوس ہوگا تعلیمی معاملات میں کامیابی ملے گی صحت کا مسئلہ حل ہوگا اور روز گار کے حصول کے لئے سفر کا چانس بھی ملے گا چند ناراض لوگ دوبارہ زندگی میں شامل ہو جائیں گے اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ زیادہ شادار ہوگا جب تین خوبصورت ستاروں کا جہاں ملاپ ہونے والا ہوگا وہاں نحوست دینے والا زحل زائچے میں سے نکلے گا اس کے ساتھ ہی پیسوں کی آمد شروع ہو جائے گی آپ حیران ہوں گے کہ یہ سب کیا ہے حضرت علی کا فرمان ہے کہ جب کوئی کام ہونے والا ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کے اسباب بھی خودبخود پیدا فرما دیتے ہیں تو آپ ان دنوں دیکھیں گے کہ رب نے کس انداز سے آپ کے لئے آسانیاں فراہم کی ہیں اور کون کون سے بند دروازے آپ پر کھل گئے ہیں۔ بے ساختہ شکر ادا کریں گے ہر طرح کا قرض ادا ہوگا بنک میں بھی چار پیسے پڑے دکھائی دیں گے گھریلو پریشانیاں بھاگ جائیں گیا ور روزانہ کے حساب سے خوشخبریاں ملنا مقدر بن جائے گا اس لئے فکر مند نہ ہوں وقت سدا ایک سا نہیں رہتا۔ آپ نماز کی پابندی کریں۔ رزق حلال کمائیں۔ جھوٹ سے دور رہیں اور سچی توبہ کر کے روزانہ 1000 مرتبہ (اللہ) پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔

برج ثور

اللہ اللہ کر کے 2022ء کا سورج طلوع ہو گیا ہے اس کے ساتھ ہی آپ ساڑھے سات سالہ بندش کے دور سے بھی تقریباً باہر نکل ہی آئے ہیں اس لئے یہ بات صاف بتائی جا رہی ہے کہ جب ساڑھے 7 سالہ بندش ختم ہو تو اس کے 90 دن کے بعد اثرات زائل ہونا شروع ہوتے ہیں اور جنوری سے مارچ کا عرصہ اس کے اثرات ختم کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوگا آپ نے بس صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے جہاں ساڑھے 7 سال گزر گئے وہاں 90 دن زیادہ نہیں ہوتے اب بحکم خدا کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔ اگر ذہن میں کوئی بھی سوچ آئے تو سمجھ لیں وہ وہم ہے کیونکہ زحل زائچے سے نکل گیا ہے کیفیت ایسی محسوس ہو گی جیسے بخار کے بعد کمزوری رہتی ہے اور کچھ نہیں آپ اب ہر قسم کے جادو ٹونے بندش وغیرہ جیسی چیزوں سے مکمل طور پر آزاد ہو چکے ہیں صرف دماغ سے بات نکالنے کی دیر ہے یاد رکھیں ک ہ جو کچھ ہو چکا ہے اللہ کی مرضی سے ہوا، جو ہو رہا ہے وہ بھی اللہ کی مرضی سے ہوا جو ہو رہا ہے وہ بھی اللہ کی مرضی سے اور جو ہوگا وہ بھی مالک کائنات کی رضا سے ہی ہوگا آپ کے اندر ایک اچھا انسان موجود ہے جس کو خوف خدا بھی ہے مگر اندر سے بزدل طبیعت کے ہونے کی وجہ سے جلد ہی گھبرا جاتے ہیں آپ نے بس روزانہ 450 مرتبہ ”حسبنا اللہ و نعیم الوکیل“ کا ورد کرنا اور نماز پر توجہ دینی ہے اور جھوٹ سے دور رہنا ہے اور حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں سچ بولنا اور سچ کا ساتھ دینا ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ ”سورة الرحمن“ کی تلاوت کو اونچی آواز سے سنا کریں یاد رکھیں کہ جب خود اللہ سے بات کریں گے اور اپنے تمام گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگیں گے اور آئندہ کے لئے ایسا کام نہیں کریں گے جو اس کی منشاء کے خلاف ہو تو یقین جانیں وہ بڑا ہی رحمن و رحیم ہے آپ کی دعا اپنی بارگاہ انہی میں قبول کرے گا، معاف بھی کرے گا اور پھر نوازے گا بھی آپ کی ساری پریشانیاں خود آپ کے اب اپنے ہاتھوں میں ہوں گی جس طرح اوپر ذکر کیا ہے طریقہ اختیار کریں اور نجات پائیں اپریل سے جون کا عرصہ آپ کے لئے بڑا اچھا ثابت ہوگا در اصل اس وقت وہ دن لوٹ آئیں گے جو 8/9 سال پہلے تھے اور بعض کو تو 2002ئ کے بعد یہ خوبصورت وقت نصیب ہوگا اس میں نئی زندگی کی ابتدائ ہو گی آپ کسی بھی بیماری کا شکار کیوں نہ ہوں یا گھر میں کوئی بیماری ہو میرے اللہ کے حکم سے اس میں سے نکل جائیں گے جہاں کوئی دوائی اثر نہیں کرتی تھی وہاں ایک ڈسپرین بھی بحکم خدا شفاء بن جائے گی یہاں تک کہ جن لوگوں کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہو وہ بھی نئی زندگی پالیں گے سب بحکم خدا ہوگا اولاد کے حوالے سے ایسے سلسلے بنیں گے کہ بے ساختہ آپ شکر خدا ادا کرنے پر مجبور ہوں گے جن لوگوں نے برسوں سے روزگار کا منہ نہیں دیکھا تھا اللہ پاک پردہ غیب سے ان کے لئے وہ سارے بند دروازے کھول دیں گے جو کبھی نبد ہو گئے تے یہ دن آئیڈیل ہوں گے روزگار کئی راستوں سے چل کر آپ کے پاس آئے گا ویسے رزق کا معاملہ اللہ پاک نے اپنے پاس رکھا ہے وہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے کاروباری حضرات ہو یا نوکری پیشہ افراد سب مالکِ کائنات کے لطف کرم کا نظارہ دیکھیں گے اور جو لوگ روز گار کے حصول کے لئے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ سیارہ قمر کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں گے جولائی سے ستمبر تک کا عرصہ بھی کافی مدد گار ثابت ہوگا اصل میں ستارہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تعلق روحانیات سے ہے جو لوگ خود کو روحانی طور پر مضبوط کریں گے کامیابی ان کے قدم چومے گی دشمن کیسا بھی کیوں نہ ہو وہ آپ سے صلح کرنے کے لئے راضی ہوگا اور اس کے لئے مختلف قسم کے بہانے تلاش کرے گا اور جو راضی نہیں ہوگا وہ خوف زدہ ہو کر خود ہی بھاگ جائے گا۔ آپ پر کوئی بھی کسی بھی چیز کا اثر کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو یقین جانیں کہ آپ کے ستارے اس قدر پاور فل ہوں گے کہ وار کرنے والا خود اپنے ہی داو¿ میں آ جائے گا اور اس کو سخت نقصان ہوگا بس ایک مشورہ ضرور ہے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں یہ بڑی بے لگام رہتی ہے آپ کی حفاظت اس میں ہے کہ جب بھی کسی بھی مشکل میں آئے اس کی وجہ سے آئیں گے جو ہے بس وہ ظاہر کریں روز گار کو بار بار تبدیل نہ کریں یہ دن تھوڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کے ہوں گے کہ اگر صبر کر لیا تو ہر چیز خود چل کر آپ کے پاس آئے گی اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ قانون کے معاملات میں پریشان لوگوں کے لئے نجات کی خوشخبری لے کر آئے گا کوئی دشمن ان دنوں خفیہ چالیں چلنے کی کوشش بھی کرے گا تو منہ کی کھائے گا حالات آپ کے حق میں اتنے شاندار ہوں گے کہ عزت، دولت اور شہرت کا حصول آسان محسوس ہوگا۔ آپ کی نیت اور عمل آپ کو دنیاوی خوشیوں سے نوازیں گے کسی بڑی روحانی منزل کی تلاش کرنے والے امید ہے کہ ان دنوں اپنے مقام کے قریب ہوں گے آپ کو بس پورا سال اپنے غصے کو ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ ہے ورنہ اپنوں کا ساتھ بھی کھو دیں گے۔ عمومی طور پر اس سال بہتر تو ہے مگر آپ کی نیت کے حساب سے سب چلے گا۔ آپ خود برے کاموں سے بچیں نماز کی پابندی رکھیں۔ اور تیسرے کلمے کو دن میں 500 بار ضرور پڑھا کریں۔

برج جوزا

آپ سال نو کے شروع میں ہی اپنے اللہ سے عہد کریں کہ آپ سیدھے راستے پر چلیں گے توکل اختیار کریں گے نماز پر توجہ دیں گے اور محنت بھی لازمی کریں گے جنوری سے مارچ تک کا عرصہ اس لحاظ سے بھی اچھا ہوگا کہ اس میں نحوست جادو ٹونے بندش وغیرہ دینے والا ستارہ زائچہ میں سے نکل جائے گا ان کی وجہ سے آپ پریاشانیوں میں گھیرے ہوئے تھے جب یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا تو آگے چلنا بہت آسان ہوگا آپ اگر تبدیلی کے خواہشمند ہوں گے تو تبدیلی ضرور ملے گی اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ تبدیلی آپ کو ہر سطح پر ملے گی ویسے بھی موجودہ جگہ نحوست زدہ تھی اس لئے تبدیلی کی نوعیت بڑی شاندار ہو جائے گی آپ کو بہت سے معاملات میں فیصلے کا موقع ملے گا اب یہ وہ وقت ہوگا جب مطلب پرست لوگوں سے دوری اختیار کی جائے آپ نے ویسے بھی دوسروں کے لئے زندگی میں بہت سا وقت ضائع کیا ہے اب اپنے لئے جینا ہوگا آپ چونکہ اندر سے رحم دل ہیں یہ رحم دلی کا کھل کر مظاہرہ نہ ہو تو اچھا ہے ایک خوبصورت آفر جنوری کے وسط میں ہی ملے گی جس کا تعلق مستقبل کے حوالے سے اہم ہوگا آپ اس کو ضرور حاصل کریں اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اگلے چند ہفتے بے حد فائدہ مند ہوں گے۔ اپریل سے جون کا عرصہ آپ کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا آپ کی نئی زندگی کا آغاز ہوگا جب ہر چیز خودبخود بدلنا شروع ہو جائے گی ایک الگ دنیا میں قدم رکھیں گے یہاں بہت سے اپنے ساتھ چھوڑ دیں گے اور بہت سے نئے لوگ زندگی میں شامل ہو جائیں گے آپ کو بس محنت پر یقین رکھنا ہے باقی سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں غیر متوقع حالات خوشگوار تبدیلی کا باعث بنیں گے آپ خود کو روحانی طور پر بھی بے حد مضبوط سمجھیں گے پراپرٹی کا حصول آسان ہوگا کاروباری حضرات کو برسوں بعد اچھے دن دیکھنا نصیب ہوں گے جو لوگ قرض کے تلے دبے ہوئے تھے وہ اب دوران انشاءاللہ 60 فیصد سے زیادہ قرض ادا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بعض افراد کو روز گار کے حصول کے لئے بار بار اندرون ملک سفر بھی کرنا پڑے گا خواتین کو صحت پر توجہ دینے کا ان دنوں خاص مشورہ ہے کیونکہ حاملہ عورتیں ٹینشن کا شکار ہو سکتی ہیں اور کچھ گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے سربڑا بوجھ سوار کر سکتی ہیں حالانکہ زائچہ بتا رہا ہے کہ یہ سب عارضی ہوگا پھر بھی صحت کا خیال ٹینش فری ہو کر رکھیں اور خوراک کے علاوہ واک کرنے کا مشورہ بھی ہے مرد حضرات بھی پٹھوں کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں اپنے شوگر کے امراض پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت رہے گی یاد رہے کہ علاج سے بہتر پرہیز ہے اس کے علاوہ درود پاک کا کثرت سے ورد کریں اور اپنے گھر میں ”سور? الرحمن“ کی تلاوت اونچی آواز میں لگی رہے تو بیماریوں کے علاوہ نحوستیں بھی بھاگ جائیں گی ”ن“ والے ناموں سے دور رہیں ان سے دوستی اور شرات داری ہرگز نہ کریں اور نا ہی ان دنوں کسی کو ادھار میں رقم دیں ورنہ واپسی کا امکان نہیں ہے جولائی تا ستمبر کا عرصہ آپ کو ایک مرتبہ بھرپور یاد رہے گا اس وقت آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ کام حیران کن طریقے سے ہوتا چلا جائے گا نوکری کی تلاش ختم ہو گی جس مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی وہ مل جائے گی جو لوگ بڑا شاندار وقت دیکھ چکے تھے اور برسوں سے برے وقت کا سامنا کر رہے تھے ان کو وہ بات ضرور یاد آئے گی کہ اللہ پاک لوٹ لوٹ کر انسان پر وقت واپس لاتے ہیں آپ کے نصیب بھی ان شاءاللہ کھل جائیں گے اور اولاد کے رزق میں اضافہ ہوگا ازدواجی معاملات میں لاحق پریشانیاں ختم ہوں گی گھر میں جو لوگ جیلس پن کا مظاہرہ کر رہے تھے وہ بھی اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں گے اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ ایک مرتبہ پھر صورتحال کو آپ کے حق میں کرنے میں مدد گار ہوگا جتنے لوگ بے کار تھے اور وہ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش میں تھے اللہ نے چاہا تو وہ اپنے روز گار پر کھڑے ہو جائیں گے بعض تو ایک وقت میں دو نوکریاں بھی کریں گے ان دنوں مشتری پورے زائچے میں چھایا ہوگا تو جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے ان شاءاللہ اس میں کامیابی حاصل ہو گی خواہشمند افراد کی شادی ہو سکے گی جو لوگ محبت کی شادی کرنا چاہتے ہیں نا کامی کا منہ دیکھیں گے جہاں والدین راضی ہیں صرف اسی جگہ ہی شادی کریں نوجوان نسل صرف اپنی پڑھائی اور روز گار پر توجہ دے دوستوں کی محفل اور ان کی ذاتی معاملات سے جتنا بھی ممکن ہو سکے دور رہیں آپ سونے اور لوہے کے علاوہ جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں آپ کے لئے سب اچھا ہے اور سنت کے طور پر سرخ یاقوت بھی پہن سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ سال خوشیاں لا رہا ہے اور آپ کو پریشانیو ں سے بحکم اللہ بچائے گا۔ آپ یا نصیر پاولی اور یا کریم یا سلام 500 بار دن میں پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ اللہ پاک آپ کی حفاظت کریں گے۔ ان شاءاللہ۔

برج سلطان سیارہ قمر (چاند)

22جون سے 21جولائی 

نام کے پہلے حروف ح ہ

یہ سال بھی قدرے ملی جلی کیفیت کا حامل سال ہے جس میں محنت کرنے پر ہی پھل ملے گا ہاتھ پر ہاتھ رکھنے والوں اور انہونی کا انتظار کرنے والوں کے لئے کچھ نہیں ہے اور اس سال کی خاص بات یہ بھی ہے کہ توکل اختیار کریں گے تو بند راستے خود بخود کھل جائیں گے اس لئے دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے صرف اللہ پاک پر ہی بھروسہ کرنا کامیابی کی علامت ہے۔ جنوری سے مارچ کا عرصہ آپ کو اس بند گلی سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا جس میں آپ عرصہ ساڑھے سات سال سے تھے اور سخت مشکلات کا شکار تھے اپنے غیر سب دشمن ہو چکے تھے جس کام میں ہاتھ ڈالتے تھے۔ ناکامی ملتی تھی بعض افراد سخت بندش کا شکار بھی رہے آپ کو ان شاءاللہ ساڑھے سات سالوں کے بعد اب سکون کا سانس لینا نصیب ہوگا اس میں بس ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ اگر آپ 100روپیہ بھی کماتے ہیں تو ہر صورت ڈھائی روپے کسی غریب کو ضرور نکال دیا کریں اس طرح آپ کے کام میں بے حد برکت رہے گی اور دوسری اہم بات کہ ان دنوں آپ کو جو خواب آئیں اور روحانی اشارے ہوں اس کو ہرگز کسی پر ظاہر مت کریں اپنے یا غیر کسی کا اعتبار مت کریں ادھار میں رقم بھی ہرگز نہ دیں البتہ اپنے نئے کام کی ابتدا کر سکتے ہیں اس میں آپ بس لوہے اور سونے کے علاوہ ہر کام میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو سال کی پہلی سہ ماہی آپ کے لئے بڑی شاندار اور بابرکت ثابت ہوگی۔ اپریل سے جون کا عرصہ آپ کو سنبھل کر چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ آپ چونکہ اپنے پیٹ کے بہت ہلکے ہیں ہر بات فوراً دوسروں پر ظاہر کر دیتے ہیں اس لئے اس بات کا خاص خیال رہے کہ کسی سے راز کی بات نہیں کرنی اپنے معاملات اگر ظاہر کریں گے، ایک تو کام نہیں ہوگا دوسرا نقصان ہونے کا بھی اندیشہ رہے گا۔ قانونی معاملات سے دور رہیں کسی کی ضمانت نہیں دینی، شرارتی لوگوں سے تعلق توڑ لینا ہے اور نوجوان نسل کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ دل کے معاملات کو خاص طور پر قابو میں رکھیں۔ جسمانی کشش قانون کے شکنجے میں لا سکتی ہے اور عزت داو¿ پر لگ سکتی ہے۔ کسی کے ساتھ دھوکا کرنے والوں کے ساتھ خود بڑا دھوکا ہو سکتا ہے۔نیند آور ادویات کا استعمال کسی بڑی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اس لئے اس بات کا خاص خیال رہے کہ کسی ٹینشن کو سرپر سوار کرکے سکون والی چیز ہرگز استعمال نہ کریں اور ان دنوں پھل کا استعمال ضرورت سے زیادہ بھی کریں۔ آپ کا خفیہ دشمن آپ کے سر پر ہمیشہ سوار رہتا ہے وہ وار کرنے کی کوشش کرے گا اور آپ کو مختلف لوگوں سے جھگڑا کروانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ بعض افراد کا طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کا چانس بھی ہے۔ یاد رہے کہ دوسری سہ مائی میں آپ جتنا بھی صدقے کا سہارا لیں گے اتنا ہی محفوظ رہیں گے۔ ذکر الٰہی اور نماز تو اس معاملے کی جان ہوگی جولائی سے ستمبر کا عرصہ آپ کی زندگی میں بہتری کی بنیاد رکھے گا اگر آپ نے ہدایت کا راستہ اختیار کیا تو پھر جیت آپ کا مقدر ہے۔ یاد رہے کہ ہر چیز بغیر مانگے مل سکتی ہے مگر اللہ پاک کی محبت اور ہدایت صرف مانگے پر ہی ملتی ہے۔ آپ نے خود سخی توبہ کرکے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی تو پھر جہاں بھی قدم رکھیں گے وہاں کامیابی ملے گی کہ ساری پریشانیاں اور مشکلات بحکم خدا دور ہوں گی۔ یہ وہ دور ہوگا جب آپ کا وجدان بھی عروج ہوگا اور زبان سے نکلنے والا ہر لفظ قبولیت کے مراحل طے کرے گا جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری کاٹ رہے ہیں ان پر کسی دوائی کا اثر نہیں ہو رہا تھا اس وقت سادہ پانی بھی بحکم خدا شفا دے گا۔ بندش چاہے کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہو اس سے نجات ملے گی من پسند جگہ شادی کی بات طے ہو سکے گی اور انجانی جگہ سے نہ صرف غیر متوقع پیسہ آئے گا بلکہ شہرت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔ آپ کے لئے یہ دن شکر خدا ادا کرنے کے ہوں گے۔ اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ بھی قدرے آزمائشی بھی ہو سکتا ہے اور محنت طلب بھی کیونکہ ان دنوں زحل بار بار زائچے میں سے گزرے گا جو کبھی تو مشکل دے گا اور کبھی رکاوٹیں کھڑے کر دے گا۔ آپ کو صرف اور صرف صدقے کا سہارا دے کرچلنا ہوگا اگر جیب اجازت نہ بھی دے تو رات کی بچی ہوئی روٹیاں آپ صبح میٹھے پانی میں بھگو کر پرندوں کو ڈال دیا کریں۔ اس عمل کا بڑا شاندار فائدہ ہوگا بس آپ اپنے سابقہ کاموں کو جاری رکھیں اس عرصے میں نئے کام کی ہرگز ہرگز بنیاد مت رکھیں۔ البتہ روزگار کے حصول کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کے لئے موزوں وقت ہوگا اور پراپرٹی کی خرید و فروخت بھی فائدہ مند رہے گی جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اپنے الگ گھر کے لئے اگر کوشش کریں گے تو ان شائ اللہ ان کو کامیابی ضرور ملے گی، مبارک سفر بھی پیش آ سکتا ہے۔ والدین کی خدمت کریں، اپنی صحت کا خیال رکھیں اور عقرب کی وجہ سے جو عارضی نحوست محسوس ہو اس کے لئے آپ شام کے بعد سور? مزمل ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں اور باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ درود شریف بھی کثرت سے پڑھا کریں۔

برج اسد

2022ءجنوری شروع سے لے کر مارچ تک آپ شدید ذہنی دباو¿ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ کہ زنب اور زحل زائچے میں ان دنوں الٹی چال پر ہوں گے اس صورت میں آپ کو اپنے گھر اور باہر دونوں جانب سے مخالفوں کا سامنا رہے گا آپ کی ہر بات پر سخت تنقید بھی ہو گی بے شمار ضرورتوں کی وجہ سے پیسوں کی بھی شدید قلت رہے گی کسی جگہ سے بھی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹینشن بیماری میں مبتلا ہونے کا بھی امکان رہے گا دوسری جانب چونکہ مخالفت والا خانہ بھی کھلا رہے گا اس لئے مخالفین جان بوجھ کر آپ کو پریشان کرنے کی کوشش بھی کریں گے آپ کو چاہئے کہ آپ روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق صدقہ بھی دیں اور روزانہ صبح گھر سے نکلنے سے پہلے آیت الکرسی ایک مرتبہ ”سور? حشر“ کی آخری تین آیات بھی لازمی پڑھ لیا کریں اس عمل سے آپ بحکم خدا محفوظ رہ سکیں گے اس کے علاوہ قانونی معاملات اور ناجائز کام سے بے حد دور ہو جائیں جس میں آپ کو ذرا سا بھی شک کا پہلو دکھائی دے اور اولاد کے حوالے سے خاص طور پر تاکید کی جا رہی ہے کہ ان پر گہری نظر رکھیں ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ بھی اپنے سامنے استعمال کرنے کی اجازت دیں اولاد نافرمانی کی جانب جا سکتی ہے اس میں اپنی توبہ زیادہ کردار ادا کرے گی اس طرح اللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی مہربانی ہو گی اپریل سے جون کا عرصہ قدرے بہتر رہے گا اس میں کم سے کم نقصان ہونے کے خطرات تقریباً ختم ہو جائیں گے اور مخالفین بھی اپنی شرارتوں سے باز آ جائیں گے بس آپ اپریل کے شروع سے ہی مناسب پلاننگ کر لیں اور اپنے اردگرد اب حصار سا بنا لیں اور کسی کو ذاتی زندگی کی بھی مداخلت کی اجازت نہ دیں رزق میں بہتری آئے گی آپ جس طرح چاہیں گے اس طرح ہی ان کو استعمال کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے بحکم خدا جتنے بھی بے روزگار افراد ہوں گے وہ کام پر لگ جائیں گے بعض تو ایک وقت میں دو نوکریاں بھی کریں گے نوکری پیشہ افراد کو ترقی کے مواقع بھی مل سکتے ہیں اور کاروباری حضرات جو عرصہ دراز سے اپنے روز گار کو تبدیل کرنے کے چکروں میں تھے ان کو ان شائ اللہاسی جگہ بہتری ملنا شروع ہو گی تو ان کا ارادہ بھی تبدیل ہو جائے گا اور جو لوگ اپنے یا اپنے بچوں کے رشتے کے حوالے سے گزشتہ کئی سال سے پریشان تھے اور تقریباً مایوس ہو چکے تھے میزان کے زائچے میں آ جانے سے غیر متوقع انداز میں خوشخبری سن سکیں گے بعض کا تو من پسند جگہ رشتہ بھی طے ہونے کا امکان ہے جولائی سے ستمبر کا عرصہ کسی قریبی عزیز کی ہماری کا امکان ہے اس لئے گھر میں بیمار ہر شخص کی صحت کا خیال رکھیں اس دوران راشن کی صورت میں صدقہ دینے کی ضرورت رہے گی جن لوگوں نے سفر کرنا ہے ان کے لئے یہ وقت بے حد موزوں ہوگا جہاں برسوں کوشش ناکام رہی وہاں خودبخود جواب آ جائے گا مبارک سفر پر بلاوا بھی آنے کا چانس ہے ایک بات ذہن نشین کر لیں ان دنوں جو لوگ سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کریں گے ان کو پھر کم سے کم سات سال تک دوبارہ اچھے وقت کا انتظار کرنا پڑھ سکتا ہے اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ ملی جلی کیفیت کا حامل ہوگا اس میں محنت اور پلاننگ دونوں چیزیں شامل ہیں سب سے زیادہ فوکس گھریلو معاملات پر ہوگا آپ کو جوان اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے درکار ہوں گے اور جن کی اولاد من مانی کی پوزیشن میں ہو گی وہ غصے اور جھگڑے کے بجائے وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں تاکہ عزت اور گھر دونوں محفوظ رہ سکیں۔ تعلیم کے شعبے میں رہنے والوں کے لئے یہ دن گولڈ ن گے کامیابی پر کامیابی ملے گی بعض تو اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند بھی ہوں گے یہ زیادہ عمر والے لوگوں کو بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنے دل کو لگام ڈال کر رکھیں دنیا میں عزت جانے کا امکان ہے اور آخرت کا تو صرف اللہ پاک کو معلوم ہے بہر حال محتاط ہو جائیں سال نو کے شروع سے ہی توبہ کا دروازہ تو کھلا ہوا ہے پھر دیر کس بات کی جو لوگ قانون کے شکنجے میں ہوں گے ان کی رہائش کا بندوبست بڑے غیبی انداز میں ہو جائے گا عدالتی مقدمات کا فیصلہ آپ کے حق میں ہوگا بعض کے ہاتھ تو اچھی خاصی پراپرٹی بھی آ سکتی ہے زحل نومبر کے وسط میں زائچے کو مکمل طور پر چھوڑ چکا ہوگا اس کے جاتے ہی رزق سے لے کر صحت تک کے تمام امور بہتر ہو جائیں گے خاص طور پر جادو ٹونہ بندش میں مبتلا افراد کو اور جو عرصہ دراز سے بیمار تھے نجات پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ملازمت پیشہ افراد کو بڑا مقام بھی ملے گا مجموعی طور پر یہ سال ملی جلی کیفیت میں مگر قدرے اچھا رہے گا۔ نماز کی پابندی صدقات مشکلات سے دور رکھیں گی اور آپ یا اللہ± الحبیب± ہر نماز کے بعد ایک تسبیح دن میں ضرور پڑھا کریں۔

برج سنبلہ سیارہ عطارد

22اگست سے 21ستمبر

نام کے پہلے حروف پ غ

آپ کا ستارہ سال کے شروع سے ہی جس مقام پر ہے وہاں پر میزان پہلے سے ہی موجود ہے جس کا تعلق روحانی امور سے ہے اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے تمام گناہوں کی اللہ تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کرکے ایک نئی اور ہدایت والی زندگی کا آغاز کریں۔ جنوری سے مارچ کا عرصہ عطارد اور مشتری کے بہترین ملاپ کا بھی ہے اس لئے اپنی روحانی قوت میں اضافہ کریں گے تو یہ دونوں ستارے آپ کو فائدہ دے سکیں گے۔ نماز کی شدید کوتاہی ہو رہی ہے جب مطلب پڑتا ہے تو پھر سجدے پر سجدے ہوتے ہیں اور جب مطلب نکلتا ہے تو سب کچھ بھول جاتے ہیں اب اگر پابندی سے نماز پڑھنی تو پھر کب پڑھنی ہے جنوری سے مارچ تک آپ کو مختلف قسم کی آفر آئیں گی آپ استخارے کی مدد سے اس میں سے ایک دوپکڑ لیں۔ بحکم خدا آپ کو آگے چل کر بے حد شاندار فائدہ ہوگا۔ مشتری کے زائچے میں ہونے کی وجہ سے کسی عزت والے کام سے نوازے جائیں گے۔ خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد کو زیادہ عزت ملے گی اور جو ولگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے ان کو گھر بیٹھے ہی خوشخبری مل جائے گی۔ ریٹائر افراد کو بھی دوبارہ نوکری ملنے کا چانس دکھائی دیتا ہے۔ اولاد کے معاملات میں بہتری آئے گی ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی ان دنوں میں ہو جائے گا۔ اس عرصے میں آپ کو سفر کے متعلق بھی خبر ملے گی روزگار کے حصول کے لئے سفر بہتر رہے گا ورنہ ابھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے دیں، آگے چل کر ایسے بے شمار سلسلے بن جائیں گے۔ اپریل سے جون کا عرصہ تبدیلی کے حوالے سے بہت اہم ہوگاگزشتہ 20سال کے بعد اتنی بڑی تبدیلی کا عمل شروع ہوگا اس میں رہائش سے لے کر روزگار سب جگہ تبدیلی ممکن ہو سکے گی جو لوگ خود اس تبدیلی کو آگے بڑھ کر گلے سے لگائیں گے وہ اس کے بہترین نتائج سے فائدہ اٹھا لیں گے اور جن لوگوں نے اس کی مخالفت کی وہ نقصان ہی اٹھائیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کا ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلہ بھی ہونے کا امکان ہے آپ کو اگر کسی قسم کا خوف ہو تو وہ نکال دیں اور اس تبادلے کو روکنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ بعض افراد کو ان کی قابلیت کے حوالے سے بھی سیٹ نہیں دی جائے گی۔ گھریلو ماحول میں کشیدگی دینے والا ستارہ عقرب اور مریخ مئی میں آمنے سامنے ہوں گے اس لئے مئی کے سارے دنوں میں اپنے غصے کو ٹھنڈا رکھنے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت رہے گی۔ یہاں پر آپ بہن بھائی کے تعلقات کی خرابی کا اندیشہ بھی رہے گا اور طے شدہ رشتہ بھی ٹوٹنے کا خطرہ رہے گا اس لئے اس وقت کو جس قدر بھی پر سکون اور حکمت سے ساتھ گزار سکتے ہیں ضرور گزاریں جولائی سے ستمبر کا عرصہ ان لوگوں کے لئے زیادہ موزوں ہوگا جو عرصہ دراز سے بیمار ہیں یا ان کے گھر کا کوئی فرد شدید بیماری میں مبتلا تھا اور وہ اس کی وجہ سے پریشان تھے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو تیزی سے شفا یاب ہوں گے اور اس کے لئے کسی خاص عمل یا علاج کی ضرورت بھی نہیں رہے گی ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ یہ بیمار لوگ کسی بدنظری کا شکار تھے۔ وقت کی مدت پوری ہونے کی وجہ سے وہ خودبخود بدنظری سی نکلتے ہی بیماری سے نجات پا لیں گے۔ قانونی معاملات کا شکار لوگ اس میں نکل جائیں گے چاہے ان کو کئی سال کی سزا ہی کیوں نہ ہو گئی ہو۔ کاروباری حضرات کے لئے یہ دن بڑے شاندار ثابت ہوں گے۔ سرطانی افراد نے پہلے کافی سال سخت مالی پریشانی میں گزارے ہیں، مگر اب اللہ نے چاہا تو صورت حال اس خوبصورت انداز سے تبدیل ہو گی کہ سارے مسئلے جن کا تعلق مالی معاملات سے تھا ٹھیک ہو جائیں گے۔ غیر متوقع طور پر کسی پراپرٹی کا حصول بھی ممکن ہوگا جس میں آپ کی عقل کا استعمال پیسوں کی نسبت زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ بے کار افراد کو کام پر لگا دے گا جو لوگ کسی جادو ٹونے کا شکار تھے۔ وہ نجات حاصل کر لیں گے۔ مخالفین اپنی ہی چالوں میں پھنس جائیں گےّ ان دنوں قرض لینے اور دینے دونوں حوالے سے کامیابی ملے گی۔ البتہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا اور آخری ان تین ماہ میں وقفے وقفے سے صدقے کا عمل راشن کی صورت میں لازمی دینا ہوگا۔ جن کی اولاد غیر شادی شدہ ہے وہ اولاد کے معاملات پر خاص توجہ دیں۔ یہ عمل تو سال کے شروع میں سے ہی ہو جائے تو اچھا ہے ان کی خفیہ نگرانی کریں اور کمپیوٹر استعمال بھی خطرے کی گھنٹی ہی ہوگا جو لوگ لاپرواہی کریں گے انہیں بعد میں پچھتانا پڑے گا۔ یہ وقت لوٹ کر نہیں آئے گا۔ مجموعی طورپر یہ سال بہت اچھا رہے گا اور سالوں بعد مشکلات سے نکل پائیں گے۔ آپ یا سلام یا کریم یا اللہ دن میں ہر نماز کے بعد 100مرتبہ ضرور پڑھا کریں۔

برج میزان سیارہ زہرہ

21ستمبر سے 21اکتوبر

نام کے پہلے حروف ر ت ط

اس سال کی سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ آپ ہر قسم کی بندش اور جادو ٹونے کے اثر سے سال کے شروع میں ہی نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور دوسری بات اپنوں سے دوری کے لئے بھی ذہنی طور پر تیار ہو جائیں۔ آپ نے اب زیادہ تر زندگی اپنی محنت اور اپنے بل بوتے پر گزارنا ہے۔ آپ اگر چاہتے ہیں کہ ستاروں کی چال آپ کو اللہ کے حکم سے فائدہ دے تو اپنی عادتوں کو تبدیل کریں اور دماغ سے تمام فتور کو نکال باہر کریں۔ جھوٹ سے دوری رکھیں اور صرف رزق حلال کے حصول کے لئے کوشش کریں سال کے ابتدائ میں ہی کچھ خطرناک پوزیشن بن رہی ہے۔ جس سے جنوری سے لے کر مارچ تک کا عرصہ قدرے آزمائشی رہے گا اس میں جو لوگ جسمانی کشش پیار و محبت کی طرف توجہ دیں گے اور غیر قانونی کام کریں گے ان کے بچنے کے امکانات صفر ہیں اور جو لوگ صرف اپنے کام سے کام رکھیں گے۔ عشق و محبت جیسے تمام معاملات سے دور رہیں گے اور نماز پر توجہ دیں گے ان پر اپنے رب کا خاص فضل کرم رہے گا یہ عرصہ روزگار میں محنت کرنے کا ہے بس صرف اپنی تمام توجہ روزگار کے حصول پر رکھیں اور جو بھی آفر اس سلسلے میں آئے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانیں دیں جو ان اولاد کے حوالے سے خوشخبری ملے گی شادی کا مسئلہ خاص وطر پر حل ہوگا بعض اولاد اپنی من مانی بھی کرسکتے ہیں اس سلسلے میں اختیار رکھیں اس عرصے میں بیرون ملک جانے والوں کے لئے بے حد آسانیاں ہیں آپ کی ذرا سی کوشش اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کو بڑی شانداری کامیابی دلا دے گی۔ کاروباری حضرات کے لئے بے حد اچھے دن ہوں گے۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا جو لوگ قانون کی جکڑ میں ہیں وہ رہا ہوں گے۔ عدالتی مقامات کا فیصلہ آپ کے حق میں ہوگا اپریل سے جون کا عرصہ روحانی معاملات میں بہتری لانے کا ہے اس عرصے میں اگر آپ نے کوئی بھی شرعی کام کیا ہے یا اپنے رزق کے حصول میں جھوٹ کا سہارا لیا اور اپنے دل کے مسئلے پر قابو نہ ڈالا تو پھر آپ کا اللہ ہی حافظ ہے آپ کسی بڑی مشکل میں گرفتار ہو سکتے ہیں چونکہ زحل عقرب کے ساتھ زائچے میں موجود ہوگا۔یہ عرصہ ویسے ہی خطرناک ہوتا ہے راہ چلتے کوئی نہ کوئی بلا گلے پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے، اپنے دشمن ہو جاتے ہیں اور مخالفین طاقتور اس لئے ذرا سی غلطی اور خطرناک کام صورت حال کی خرابی میں جلتی پر تیل کا کام کرے گی۔ آگے آپ سمجھ دار ہیں صدقے کا سہارا لیں ہر بڑے کام کو کرنے سے پہلے استخارے کی مدد بھی لیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کسی جعلی پیر و فقیر کے چکر میں نہ آ جائیں اور نہ ہی کسی بھی مقصد کے لئے کسی کو رقم وغیرہ دیں۔ جولائی تا ستمبر کا عرصہ پھر ایک مرتبہ صورت حال کو بدلنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ آپ ثابت قدم ہو کر چلتے رہیں اور توبہ سے بھی کام لیں آپ کے لئے یہ دن سب سے زیادہ بہتر روزگار کے حصول کے لئے مفید ہوں گے۔آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہوتا چلا جائے گا کاروباری حضرات پارٹنرشپ کے معاملے سے دور رہیں اکیلے کام کریں گے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکیں گے جو لوگ بے روزگار ہیں ان کی ذرا سی کوشش کامیابی دلائے گی گھر کی تبدیلی کے مواقع بھی سامنے آ سکتے ہیں اور روحانی طور پر بھی کسی بڑے مقصد میں کامیابی ملے گی۔ بعض افراد تو کسی بڑی منزل کے قریب ہوں گے مقدمے بازی میں کامیابی ملے گی اولاد کا سکھ نصیب ہوگا۔ خواہشمند خواتین ماں کے لقب سے نوازی جائیں گی۔ اکتوبر تا نومبر کا عرصہ سمجھ لیں کہ آپ کی زندگی میں 22سال کے بعد آیا ہے جب آپ کو وہ خوشیاں حاصل ہوں گی جن کا تصور ہی کیا جاتا رہا ہے۔ آپ کو مبارک سفر پر جانے کی خبر مل سکتی ہے۔ اولاد کے حوالے سے خاص طور پر ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا بعض افراد کو غیر متوقع طور پر بڑی رقم ہاتھ لگنے کا چانس بھی ملے گا۔کاروباری حضرات کے لئے یہ گولڈن ٹائم ہوگا۔ جب پیسہ بارش کی طرح برسے گا، یہاں پر مطلب پرست لوگ ایک مرتبہ پھر آپ کے قریب ہوں گے۔ بیمار بحکم خدا شفائ یاب ہوں گے جن لوگوں کو ڈاکٹروں نے جواب دیا ہوگا وہ بستر سے اٹھیں گے ان شائ اللہ زائچے میں شمس مشتری کے ساتھ آبیٹھے گا جو آپ کی زندگی میں چار چاند لگا دے گا۔ عزت دولت شہرت کا حصول آسان ہو گا بندش جادو ٹونے بدنظری سے نجات ملے گی نافرمان اولاد فرمانبردار ہو جائے گی۔ شدید دشمنی والوں کی بھی بحکم خدا صلح ممکن ہو گی آپ کو بس شکر ادا کرنا چاہیے۔ مجموعی طور پر یہ سال اچھا ہی رہے گا۔ نماز کی پابندی رکھیں حرام رزق سے بچیں اور سارا دن یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔ اس سے سارے مسئلے اور پریشانیاں دور رہیں گی۔

برج عقرب سیارہ مریخ

22اکتوبر سے 21نومبر تک

نام کے حروف ن ز ض ظ

اس سال کی سب سے اہم بات تبدیلیاں ہیں جو اب تیزی سے ملیں گی اور یہ تبدیلیاں تقریباً ہر سطح پر ہوں گی آپ چاہ کر بھی ان کو نہیں روک سکتے، بہتر ہے کہ اس کے لئے مناسب پلاننگ کرکے ان تبدیلیوں کو اپنے لئے باعثِ برکت بنا لیں۔ آپ کو اس سال کا مناسب آغاز کرنے کے لئے سب سے پہلے روحانی قوتوں کو اجاگر کرنا ہوگا اس کے لئے ہر برے کام سے مکمل توبہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ پھر باوضو رہنے کی کوشش کریں اور نماز کی پابندی لازمی کریں۔ اللہ پاک نے چاہا تو اس سے صورت حال کمال انداز میں بدل جائے گی اور آپ ایک بند گلی سے باہر آ جائیں گے۔ یہاں اس بات کا بھی خیال ہے کہ اب چند اہم فیصلے بھی کرنے ہوں گے اور وہ بھی سال کی ابتدا میں ہی رسک لے سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اس سے کوئی بھی نقصان نہیں ہو گا بشرطیکہ آپ کی نیت نیک رہے۔ یاد رہے کہ آپ کو اٹھایا ہوا ہر وہ قدم ہی آپ کو کامیابی دلائے گا جس میں نیت صاف ہوگی کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں، ان شاءاللہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی خودکو بدلنا ہوگا اور ناجائز آمدن سے بھی خود کو دور رکھنا ہوگا۔ جنوری سے لے کر مارچ تک کا عرصہ آپ کی سوچ کو تبدیل کرے گا اس عرصے میں سیارہ عطارد اور شمس زائچے میں پوری شدت سے اپنا کام کریں گے آپ کو اپنے مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگا۔ ہر معاملے میں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا اور تبدیلی زندگی کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کرنا ہوں گے۔ اس وقت آپ کو پیسوں کی اشد ضرورت ہو گی۔ گھریلو زندگی گزارنا مشکل دکھائی دے گی اور گھر کا کچن تک چلانا دشوار ہو جائے گا۔ آپ نے ان حالات میں صبر سے کام کرنا ہے اور جس کام کی ابتدا کریں یا پھر پلاننگ لیں اس کو ہی فوکس رکھنا ہے۔ حضرت علی کا فرمان ہے جب کوئی کام ہونے والا ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کے اسباب خود بخود پیدا فرما دیتا ہے بس سمجھ لیں کہ وہ اسباب پہلے ان تین ماہ میں بن جائیں گے۔ بس آپ نے صبر اور حوصلے سے چلنا ہے ہر آنے والی آفر کو ذہن میں رکھنا ہے اور اس کے بارے میں مکمل پلاننگ کرکے ہی کوئی فیصلہ کرنا ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو بڑی اچھی آفر آئیں گی۔ بس ان دنوں استخارے کام لے کر ہاں کر دیں۔ اللہ تعالیٰ مہربانی فرمائیں گے جیسے تیسے مارچ ختم ہو گا تو سمجھ لیں کہ اب روزگار کے بند دروازے آپ کے لئے کھل جائیں گے۔ اپریل سے جون کا عرصہ خاص طورپر روزگار کے لئے بے حد شاندار ہوگا کس کس جانب سے سلسلے بنیں گے۔ آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہوگا۔ یہ عرصہ کاروباری لوگوں کے لئے تمام سابقہ نقصانات کا ازالہ کر دے گا اور کاروبار میں ایک نئی روح پھونک دے گا جس کو آپ چھوڑنے یا تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہوں گے۔ اس میں ایسی جان پڑے گی کہ بے ساختہ آپ شکر خدا ادا کرنے پر مجبور ہوں گے اسی طرح نوکری پیشہ افراد کی ترقی کے امکان ہوں گے۔ من پسند جگہ تبادلے کا چانس اور بعض افراد ایک وقت میں دو نوکریاں کریں گے جس سے گھریلو حالات زبردست انداز میں بہتر ہو جائیں گے۔ آپ کو قرض لینے اور دینے میں پریشانی ہے تو وہ بھی دور ہو جائے گی۔ آپ ان دنوں کا وعدہ کر سکتے ہیں، جولائی سے ستمبر کا عرصہ اس لحاظ سے سب سے اہم ہوگا کہ اگر کسی نے کبھی آپ پر کسی چیز کا اثر کرنے کی کوشش کی ہوئی تھی وہ خودبخود اپنی معیاد پوری کرنے کے بعد ختم ہو جائے گا۔ آپ ہر قسم کی بندش، بدنظری، جادوٹونے وغیرہ سے مکمل آزاد ہوں گے یہاں پر مریخ زائچے میں آ جائے گا جو اس بات کو پکا کر دے گا کہ آئندہ کم سے کم سات سال تک کوئی چاہ کر بھی آپ پر کسی چیز کا وار نہیں کر سکے گا یہاں پر اولاد کا خانہ خاصا پاور فل ہوگا۔ ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے بھی بہترین وقت ہوگا۔ خواہشمند افراد کی شادی طے ہو سکے گی۔ محبت کرنے والوں کو منزل بھی مل سکتی ہے۔ عرصہ دراز سے گھر کی تبدیلی کی خواہش بھی ان دنوں ہی پوری ہونے کی امید ہے۔ اکتوبر سے نومبر تک کا عرصہ بے حد شاندار ثابت ہوگا۔ آپ کی خواہشات جو بھی ہوں گی، وہ ان دنوں پوری ہوں گی۔ بس جو ان اولاد والوں کو ان پر توجہ دینے کا مشورہ ہے جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کی خواہش کر رہے تھے ان کی خواہش پوری ہوگی۔ پھر سفر روزگار کے لئے یا پڑھائی کے غرض سے بیرون ملک پریشان حال لوگ بھی سکون پا سکیں گے جو لوگ جیل میں بند نہیں وہ رہا ہو جائیں گے اور غیر متوقع پیسہ بھی ہاتھ لگے گا۔ مجموعی طور پر یہ سال اچھا ہے۔ نماز کی پابندی کریں اور باوضو رہنے کے علاوہ درود شریف کوئی سا بھی سارا دن زبان سے جاری رہنا چاہیے۔

برج قوس سیارہ مشتری

22نومبر سے21دسمبر تک

نام کے پہلے حروف: ف

(9)

جنوری سے مارچ کا عرصہ قدرے آزمائشی سا رہے گا اس عرصے میں آپ زیادہ تر پیسوں کے پیچھے بھاگتے رہیں گے، اور پیسہ آپ کے آگے آگے،اصل میں صورت حال کی خرابی کے کافی حد تک زور دار اثرات اب بھی ہیں آپ راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں،کم میں آپ کا گزارہ ہی نہیں ہو سکتا اس کے لئے شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے،اب یہ بھی امکان دکھائی دے رہا ہے کہ آپ کسی شاٹ کٹ راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ہم وارننگ دے رہے ہیں۔اگر آپ نے ایسا کیا تو قانون کا خانہ حرکت میں آ جائے گا اور آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال دے گا۔دوسرا یہ وقت آپ کو اس بات سے روک رہا ہے کہ آپ دِل کے معاملات کو بھی ضرورت سے زیادہ اوپن مت ہونے دیں۔آپ شرارتی بھی ہیں اور اب شرارت بہت مہنگی پڑنے والی ہے،اب آپ نے خود فیصلہ کرنا ہے،ہمارا کام آپ کو چوکنا کرنا تھا،کسی بھی باہر کے دوست یا شخص کو اپنے گھر سے باہر ہی رکھیں،عزت کے معاملے میں بھی حرف آنے کا خطرہ ہے۔دوسرا آپ ان دنوں جو کام کر رہے ہیں وہ جاری رکھیں، تبدیلی کی کوشش بھی نہ کریں ورنہ نقصان ہو گا۔البتہ آگے چل کر موجودہ کام ہی آپ کو سب سے زیادہ راس آئے گا،اپنی صحت کا بھی صدقہ دیں،جو ان الٹی سیدھی ادویات کا استعمال کر کے اپنی صحت کو خطرے میں ہر گز نہ ڈالیں۔ سال کے پہلے تین ماہ محتاط طلب ہی گزارنے چاہیے اس میں زحل شرارتی ہو گا اور اگر زحل کا کردار شرارتی ہو تو یہ راہ چلنے مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ اپریل سے جون کا عرصہ اب تبدیلیوں کا عمل شروع کر دے گا،آپ جس سطح پر ہوں گے اس میں تبدیلی لازمی آئے گی، کیونکہ یورینس اور قمر جن کا تعلق تبدیلی اور سفر سے ہوتا ہے پوری شدت سے زائچے میں داخل ہوں گے،کئی لوگ تو ابھی سوچ رہے ہوں گے کہ تبدیلی ان کو لے کر یہاں سے کہاں پہنچا دے گی، اس لئے آپ کو ذہنی طور پر اپنے آپ کو تیار رکھنا ہو گا، ہاں یہ بات ضرور بتا دیتے ہیں کہ یہ تبدیلی ہر صورت میں بہتر ہی رہے گی، وقتی طور پر اس کے اثرات محسوس شاید نہ ہوں،مگر آگے چل کر اللہ نے چاہا تو آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ جو اللہ کرتا ہے وہ ہمارے لئے اچھا ہی کرتا ہے، اولاد کی خواہش کرنے والوں کو خوشخبری ملے گی، جن لوگوں کا عرصہ دراز سے رشتہ سے نہیں ہو رہا تھا ان کا رشتہ طے ہو گا،مگر اس بات کی امید ہر گز نہیں ہے کہ من پسند جگہ شادی طے ہو ویسے بھی جن کی محبت چل رہی وہ سنہری خواب دیکھ رہے ہیں،وہ سخت دھوکے میں ہیں بہتر ہے کہ قدم پیچھے کر لئے جائیں ورنہ اس راستے پر د±کھ ہی د±کھ ہیں،جو لوگ بیمار ہیں وہ بحکم خدا اب تیزی سے شفایاب ہوں گے،جن کو محسوس ہوتا ہو گا کہ ان پر کس قسم کا اثر ہے تو وہ ان دِنوں ہر قسم کے اثر سے نجات پا لیں گے سمجھ لیں کہ ان دِنوں آپ کی اگر نیت نیک رہی تو قدرت کی خاصی مہربانیاں ہوتی چلی جائیں گی،جولائی سے ستمبر کا عرصہ سرکاری ملازمین کے لئے قدرے آزمائشی ہو گا،کسی نہ کسی وجہ سے بڑے افسران کو او ایس ڈی بننا پڑ سکتا ہے،جبکہ چھوٹے ملازمین اپنے تمام معاملات کو اچھی طرح چیک کر لیں، مقدمے یا انکوائری کا اندیشہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہوں گے ان کو اللہ تعالیٰ نے چاہا تو گھر بیٹھے ہی گھر ملنے کی خوشخبری مل جائے گی، بعض افراد اپنی جائے رہائش کو ازسر نو مرمت کا پروگرام بھی ترتیب دیں گے اور ان کے لئے پیسوں کا بندوست بھی ہو جائے گا، کچھ دن ایسے بھی آ سکتے ہیں جب دلو اور میزان کا ملاپ ہو،اس کا ملاپ آپ کی دلی کیفیت کو بدل سکتا ہے اس لئے شادی شدہ افراد کو محتاط ہو کر چلنا ہو گا وہ کسی دوسرے کے عشق میں گرفتار ہو سکتے ہیں،خواتین اپنے شوہر پر خاص کر نظر رکھیں اور جوان اولاد اپنے بچوں کو پوری ایمانداری سے چیک کریں، نرمی کا مظاہرہ نہ کریں خاص طور پر جو والدین ایسا کریں گے وہ بچوں کے علاوہ خود کے ساتھ بھی دشمنی کریں گے آگے آپ خود سمجھ دار ہیں ”یا شہید“ کو 21بار پڑھ کر اگر بگڑے ہوئے لوگوں پر پھونک دیا جائے تو وہ بحکم خدا راستے پر ضرور آ جائیں گے۔ اکتوبر سے دسمبر کا عرصہ زندگی میں خوشگوار وقت کو لے کر آ رہا ہے،جو لوگ محنت کرتے آ رہے تھے اور بحکم خدا سیدھے راستے پر تھے وہ خود ہی اس وقت کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے یہ وقت ہو گا جس کی گزشتہ بارہ سال سے خواہش کی جا رہی تھی اور جس کے پورے ہونے کا امکان بھی نہ تھا،مگر اللہ مہربان ہو تو پھر جگ کو تو مہربان ہونا ہی پڑتا ہے۔آپ کو ہر مقصد میں کامیابی ملے گی پیسوں کی ریل پیل ہو گی، بینک بیلنس بھی جائے گا قرض کنا بھی بڑا کیو نہ ہو ادا ہو جائے گا اور مستقل طور پر پیسہ آنے کا ایک خوبصورت ذریعہ الگ سے بن جائے گا،بیماری سے نجات ملے گی جو لوگ جیل میں ہیں وہ واپس اپنے گھر لوٹ رہے ہوں گے جو بیمار ہیں وہ اس انداز سے شفایاب ہوں گے جیسے کبھی کوئی بیماری لگی ہی نہیں تھی۔مجموعی طور پر یہ سال اچھا ہے گا۔ سورہءحشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں، ہر پریشانی سے دور رہیں گے، ان شاءاللہ۔

٭٭٭٭٭

برج جدی سیارہ زحل

22 دسمبر سے20جنوری تک

نام کے پہلے حروف: ج۔ گ۔ خ

(10)

جنوری سے مارچ کا عرصہ تھوڑا سخت ہے اس میں اس بات کی تو بحکم خدا گارنٹی ہے کہ اب کسی قسم کا نقصان نہیں ہو گا،مگر کافی معاملات میں ٹینشن والی صورت حال برقرار رہ سکتی ہے آپ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں،اپنے ساتھ چھوڑ رہے ہیں مطلب پرست لوگ آپ کو ملتے ہیں۔آپ کو بھی کافی اندازہ ہو چکا ہے کون اپنا ہے کون غیر اس کے باوجود بھی آپ بدستور اسی سمت میں سفر کر رہے ہیں یہاں آپ کو اپنی اصلاح کی اشد ضرورت ہے ایک تو ان لوگوں سے فوراً دور ہو جائیں، جو صرف وقت گزارنے اور