"ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں" فارن فنڈنگ سکروٹنی رپورٹ پر مریم نواز کا رد عمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
فارن فنڈنگ سکروٹنی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا،کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور ان کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی نے فارن فنڈنگ کیس پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے فنڈنگ اور اکاؤنٹس چھپائے۔
No comments:
Post a Comment