عمران خان کے 47 غیر ملکی دورے، لیکن اخراجات کتنے آئے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سنہ 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں جن پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔
اپوزیشن کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں اور اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔ عمران خان نے سنہ 2018 میں متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کے دورے کیے جن پر چار کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔
وزیر اعظم نے سنہ 2019 میں 16 غیر ملکی دورے کیے جن پر 11 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ سنہ 2020 میں انہوں نے چار غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ 36 لاکھ 37 ہزار روپے خرچ کیے۔ سنہ 2021 میں وزیر اعظم کے پانچ غیر ملکی دوروں پر دو کروڑ 76 لاکھ دو ہزار روپے خرچ ہوئے۔
No comments:
Post a Comment