Wednesday, December 29, 2021

ہر جماعت چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر فیصلہ کیا ہوا، شیخ رشید کھل کر بول پڑے

 

ہر جماعت چاہتی ہے کہ  اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر فیصلہ کیا ہوا، شیخ رشید  کھل کر بول پڑے

ہر جماعت چاہتی ہے کہ  اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر فیصلہ کیا ہوا، شیخ رشید  کھل کر بول پڑے

   

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہر جماعت کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ   اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر  اسٹیبلشمنٹ   نے فیصلہ کیا ہے کہ جو جماعت اقتدار میں آئے گی وہ اس کے ساتھ ہے ۔بھارت کے رافیل طیارے خریدنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان  عظیم ہیں اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ، رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد کا شور مچا ہوا ہے ، کوئی کہتا ہے کہ وہ آرہا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ نہیں آرہا ، نواز شریف کے آنے سے کیا فرق پڑے گا؟ ، یہیں سے گئے تھے ، لوٹ بھی آئیں گے تو کیا ہو جائے گا؟، کچھ نہیں ہونے والا ، عمران خان 5 سال پورے کریں گے  اور پانچویں سال میں مہنگائی کا خاتمہ بھی کرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی تابوت اٹھایا جانےوالا ہے ، سیاسی تابوت اٹھانے کیلئے چار کندھوں کی ضرورت ہوتی ہے ، تین تو پاکستان میں موجود ہیں ، چوتھا بھی مل جائے گا۔  شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتاہوں ۔

بھارت کے رافیل طیارے خریدنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان  عظیم ہیں اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ، رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔

نالہ لئی کی تعمیر سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ لگتا تھا نالہ لئی میرے مرنے کے بعد بنے گا ،اب خواب پورا ہوا، نالہ لئی مکمل ہوگیا تو شہر کی تاریخ بدل جائے گی، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ماں بچہ ہسپتال کو ہر صورت تعمیر کرنا ہے۔

No comments:

Post a Comment