جدہ میں بینظیر کی 14 ویں برسی کی تقریب
جدہ (بیورو رپورٹ) بینظیر بھٹو ایک نڈر، بہادر اور باہمت خاتون تھیں جنہوں نے ساری زندگی جمہوریت کی آبیاری کی ، ملک و قوم کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب و پی وائی او گلف کے زیر اہتمام منعقدہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پارٹی کے قائم مقام صدر ملک جاوید حسین اعوان نے کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی رہنما بشیر خان سواتی تھے جبکہ نظامت کے فرائض سید فضل عباس شاہ نے ادا کیے۔ دیگر مہمانوں میں پاکستان پیپلز پارٹی جدہ کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ اور پی وائی او گلف کے سردار وقاص عنایت شامل تھے۔ تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت محمد کامران صابری نے اور نظم زمرد خان سیفی نے پیش کی۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی ، اے این پی ، مسلم کانفرنس ، جموں و کشمیر اوورسیز کمیٹی ، پاک سعودی فرینڈ شپ، صحافیوں اور دیگر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔
قائدین کو منظوم خراج عقیدت پئش کیا ۔
مقررین میں محمد شعیب تارڑ ، چوہدری اکرام اللہ کولی ، چوہدری محمد اکرم، اظہر وڑائچ ، میاں ذوالفقار ، خالد رشید ، سردار کلیم خان ، امیر محمد خان ، نوشیروان خان خٹک، ریاض شاہین آفریدی ، جہانگیر خان، چوہدری ذوالفقار ، سردار محمد اشفاق احمد بشیر، سردار وقاص عنایت ، راجہ اعجاز حسین جنجوعہ ، بشیر خان سواتی شامل تھے۔
تقریب کے صدر ملک جاوید حسین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وفات پا جانے والے رہنماؤں دلشاد احمد جانی ، چوہدری محمد اشفاق ، حافظ شمس ، محمود شہزاد اور انجینئر عزیز احمد کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔
No comments:
Post a Comment