آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ، موسم مزید سرد ہوگیا
مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہوائوں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، پورے ملک سے سائبیرین ہوائیں ہٹی ہوئی ہیں، محکمہ موسمیات پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند ،لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم
کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہوائوں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) آزاددوسری جانب کراچی سے متعلق چیف میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سردی نہیں آئے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان نہیں، پورے ملک سے سائبیرین ہوائیں ہٹی ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی تھی۔پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند کیا گیا،موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے رحیم یار خان تک دھند زیادہ ہونے کے باعث بند کردی گئی ،لاہور میں بھی مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی۔
No comments:
Post a Comment