Tuesday, December 28, 2021

اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز

 


اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں پیا گھر سدھار جائیں گی

 منگل 28 دسمبر 2021  11:47manahil2080

اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادیوں کی تقریبات شروع ہونے سے متعلق ویڈیوز و تصاویر شیئر کردیں۔اداکارہ نے رواں برس اگست میں اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی بات ’پکی‘ ہوگئی۔اب انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی تیاریوں اور اس دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کردیں جب کہ انہوں نے اپنی شادی کے دعوت ناموں کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے اداکارہ ثنا فخر سمیت دیگر اداکارائوں نے شیئر کیا تھا، جن میں اریبہ حبیب کی سہیلیوں کو ان کی شادی کے لیے رقص کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

TAP TO UNMUTE
Advertisement

علاوہ ازیں شادی کی تقریبات کے انتظامات کرنے والے ادارے نے بھی اریبہ حبیب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اداکارہ بتاتی دکھائی دیں کہ جلد ہی ان کی شادی کی تقریبات شروع ہونے والی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کی کئی تقریبات ہوں گی اور وہ ان کے بہتر انتظامات کے لیے ایونٹ منیجنمنٹ ادارے کے پاس آئی ہیں۔گیدرنگ ڈاٹ پی کے نامی ادارے نے اریبہ حبیب اور سعدین کی شادی کا کارڈ بھی شیئر کیا۔اس سے قبل بھی اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شادی کا کارڈ دکھایا تھا، جس پر کئی شوبز شخصیات نے ان سے دعوت نامہ نہ ملنے کی شکایت کی تھی، جس پر اداکارہ نے انہیں بتایا کہ تھا کہ سب کو دسمبر 2021 کے آخر میں دعوت نامے مل جائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment