Wednesday, December 29, 2021

کورونا ؛ قطر نے سعودی عرب اور یو اے ای کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا

 

کورونا ؛ قطر نے سعودی عرب اور یو اے ای کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا

خلیجی ملک نے کورونا کے خطرے کی بنیاد پر سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں مزید 6 ممالک کا اضافہ کردیا ‘ اطلاق یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ سے ہوگا

  بدھ 29 دسمبر 2021  16:44 manahil2080

کورونا ؛ قطر نے سعودی عرب اور یو اے ای کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا
دوحہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 دسمبر 2021ء ) قطر کے حکام نے عالمی وباء کورونا وائرس کے خطرے کی بنیاد پر متعدد ممالک کو اپنی سفر اور واپسی کی پالیسی کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ، اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2022 بروز ہفتہ سے ہوگا۔ قطر کے مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فہرست میں نئے شامل ہونے والے ممالک میں سعودی عرب، کینیا ، متحدہ عرب امارات، لبنان اور اردن شامل ہیں ، یہ پہلے گرین لسٹ والے ممالک تھے جب کہ فلپائن غیرمعمولی سرخ سے سرخ میں چلا گیا ہے ، بیلاروس سرخ سے سبز ہو گیا ہے، یعنی قطر کی گرین لسٹ میں اب 29 ممالک ہیں ، غیر معمولی ریڈ لسٹ میں اب 9 ممالک ہیں، جن میں مصر، نیپال، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، لیسوتھو، نمیبیا، پاکستان، بھارت اور زمبابوے شامل ہیں ، یہ اپ ڈیٹ اومی کرون کے نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد قطر میں مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ کی روشنی میں سامنے آیا ہے، جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

TAP TO UNMUTE
Advertisement

قطری حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے جو پہنچنے سے 72 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو ، زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج دستیاب ہونے تک ملک پہنچنے کے بعد انہیں 2 دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا ، قطر کے ایسے شہریوں یا رہائشیوں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے جنہیں مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے جب کہ قطر کے شہریوں اور رہائشیوں کو جو مکمل طور پر ویکسین کر چکے ہیں اور گرین لسٹڈ ممالک سے واپس آ رہے ہیں انہیں واپس آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہیں دوحہ پہنچنے کے 36 گھنٹے کے اندر ٹیسٹ دینا ہوگا۔  

No comments:

Post a Comment