Wednesday, December 29, 2021

چیئرمین نیپرا نے اپنا بجلی کا بل دیکھا تو چونک گئے ، سماعت کے دوران کیا ریمارکس دیئے ؟ جانئے

 

چیئرمین نیپرا نے اپنا بجلی کا بل دیکھا تو چونک گئے ، سماعت کے دوران کیا ریم   ارکس دیئے ؟ جانئے 

چیئرمین نیپرا نے اپنا بجلی کا بل دیکھا تو چونک گئے ، سماعت کے دوران کیا ریمارکس دیئے ؟ جانئے 

   

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حالیہ بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس سے چیئرمین نیپرا بھی شدید پریشان ہو گئےاور کہا کہ میں نے اپنا بجلی کا ماہانہ بل دیکھا تو چونک گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے چیئرمین نیپرا بھی پریشان ہوگئے اور دوران سماعت ریمارکس دیے کہ انہوں نے جب اپنا بل دیکھا تو وہ چونک گئے۔

انہوں نے کہا کہ جن کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت زیادہ لگ کر آئی ہے وہ نیپرا دفاتر سے رجوع کریں۔دوران سماعت نیپرا حکام نے کہا کہ نومبر میں ریفرنس کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 26 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا اور ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی قلت سے 5 کروڑ 57 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 6 ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment