Tuesday, December 28, 2021

شہباز شریف کو ڈیمیج کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی کی ہوا باندھی گئی

 

شہباز شریف کو ڈیمیج کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی کی ہوا باندھی گئی

شہباز شریف ان لوگوں کی قربت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جسے نقصان پہنچانے کے لیے مریم نواز گروپ نے نوازشریف کی واپسی کے لیے راہیں ہموار کرنا شروع کیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

   منگل 28 دسمبر 2021  manahil2080

شہباز شریف کو ڈیمیج کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی کی ہوا باندھی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 دسمبر 2021ء) : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو لندن میں پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیے جانے کا خدشہ ہے،اس بین الاقوامی رسوائی سے بچنے کے لیے مریم نواز گروپ نے نوازشریف کی واپسی کے اعلانات کرنا شروع کر دئیے ہیں۔مریم نواز نے یہ سازش رچی کیونکہ نوازشریف سے کوئی ڈیل کر رہا تھا نہ کر رہا ہے اور نہ کسی کا رابطہ ہے،لیکن دوسری جانب شہباز شریف ان لوگوں کی قربت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے جسے نقصان پہنچانے کے لیے مریم نواز گروپ نے نوازشریف کی واپسی کے لیے راہیں ہموار کرنا شروع کیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف کی مفاہمتی سیاست کو ن لیگ میں پزیرائی مل رہی ہے، لیگی اراکین یہ سمجھنے لگے ہیں کہ نوازشریف کی مزاحمت کے پیچھے کھڑے ہوئے تو ہمارا کرئیر ختم ہو جائے گا۔

TAP TO UNMUTE
Advertisement

مریم نواز نے اس سازش کے ذریعے ایک تیر سے دو شکار کیے۔

۔۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان بھی اس معاملے میں بول اٹھے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اور نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق خبروں پر بھی بات چیت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی سزا کے خاتمے سے متعلق کہا کہ نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہوجائے۔

عمران خان نے کہا کہ پانامہ میں نواز شریف کا نام آیااور عدالت نے نوازشریف کو ڈس کوالیفائی کیا۔ نوازشریف نے عوام کا پیسا لوٹا اور بیرون ملک منتقل کیا۔ نواز شریف نے آج تک ایک منی ٹریل بھی پیش نہیں کی، پھر سزا ختم کرنا کیسے ممکن ہے۔ ایک مجرم کی سزا ختم کرکے نوازشریف کو کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے؟ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ الیکشن پر جشن منا رہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment