Tuesday, December 28, 2021

پاکستان آ کر نواز شریف کے پاس صرف دو راستے ہوں گے

اکستان آ کر نواز شریف کے پاس صرف دو راستے ہوں گے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نواز شریف کو وطن واپس آنے پر دئے جانے والے دو آپشنر بتا دئے  منگل 28 دسمبر 2021  manahil2080

پاکستان آ کر نواز شریف کے پاس صرف دو راستے ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 دسمبر 2021ء) : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس وطن واپس آنے پر صرف دو آپشنز موجود ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وطن واپسی کی صورت میں نواز شریف کو یا تو پیسے واپس کرنے پڑیں گے یا پھر وہ جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ان دو آپشنز کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو تو اصولاً کسی ڈیل سے قطع نظر کل ہی واپس آنا چاہئیے کیوں کہ شہبازشریف یہ ضمانت دے چکے ہیں کہ وہ علاج کے بعد واپس آئیں گے مگر 17 مہینے ہوگئے ان کی علاج مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

TAP TO UNMUTE
Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو چاہئیے کہ نوازشریف کے ضمانتی شہبازشریف کو بلا کر اگلے 3 دن میں نوازشریف کو عدالت میں پیش کرنے کا کہیں ورنہ جعلی حلف نامہ پر انہیں جیل بھیج دے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بھی یہی مؤقف ہے کہ نوازشریف کو فوراً واپس آنا چاہئیے۔ مسلم لیگ ن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما تو پہلے دن سے پالش کا سامان لے کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر اس کام کے لیے انہیں کوئی بوٹ نہیں مل رہا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ساری زندگی ڈیل کی سیاست کی ہے اور عوام پر ان کا کبھی بھروسہ نہیں تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے اراکین کی تعداد زیادہ ہے لیکن وہاں بھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی ان کی ہمت نہیں ہورہی۔ جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے متعلق تعلقات پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے تعلقات آج بھی ویسے ہی ہیں جو 3 سال پہلے تھے۔

No comments:

Post a Comment