Tuesday, December 28, 2021

سعودی عرب کا حجاج کی خدمات میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سزا اور جرمانے کا فیصلہ

 manahil2080

سعودی عرب کا حجاج کی خدمات میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سزا اور جرمانے کا فیصلہ 

سعودی عرب کا حجاج کی خدمات میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سزا اور جرمانے کا فیصلہ 

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی کمیٹی نے حج سیزن میں  مملکت کے اندرونی حجاج کرام کی خدمات میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سزا اور جرمانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

العربیہ کے مطابق کمیٹی نے  ان کمپنیوں اور اداروں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے اندرون مملکت سے حج کرنے والوں کی خدمات میں کوتاہی برتی ،  ان سزاؤں میں  افراد اور  کمپنیوں کے خدمات کے معاہدے کی معطلی اور جرمانے شامل ہیں ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت  میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،  وزارت حج و عمرہ تمام حجاج کرام کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے  اور خدمات کے معیار کو بلند کرنےکیلئے کوشاں ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment