ہنگو ، رات کو ہیٹر چلا کر سونے والا پورا خاندان دم گھٹنے سے جاں بحق
ہنگو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہنگو کی گلشن کالونی میں رات کو ہیٹر چلانے والا پورا خاندان دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گیا ، مرنےوالوں میں تین بچوں سمیت 6 افراد شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے گلشن کالونی مجسد ابو مطر کے قریب شہری نادر خان کے اہلخانہ رات کو ہیٹر جلا کر سو گئے ، گھر میں گیس بھر جانے کے باعث نادر ، اس کی اہلیہ ، بیٹی اور تین چھوٹے بچوں کی حالت غیر ہو گئی ، اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ، تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تمام 6 میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔
دوسری جانب ایک گھر کا پورا خاندان جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے ۔
No comments:
Post a Comment