Tuesday, December 28, 2021

بھارت میں مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

 manahil2080

بھارت میں مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

 بھارت میں مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد
سورس: Wikimedia Commons

   

کولکتہ (ویب ڈیسک)  بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے، تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنصد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔

No comments:

Post a Comment