Tuesday, December 28, 2021

نواز شریف کے آنے سے ان کے اپنے خاندان کے کچھ لوگ پریشان ہیں

 نوازشریف کے آنے سے ان کے اپنے خاندان کے کچھ لوگ پریشان ہیں

نواز شریف کا ویزہ ختم ہوچکا ہے اور مسلم لیگ ن ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

 

manahil2080  منگل 28 دسمبر 2021  13:16

نواز شریف کے آنے سے ان کے اپنے خاندان کے کچھ لوگ پریشان ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 دسمبر 2021ء) : ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب کے حوالے سے بہت شور ہے ان کے آنے سے حکومت پریشان نہیں ہے بلکہ ان کے خاندان کے کچھ لوگ ضرور پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کو سمجھ آ جانی چاہئیے کہ جیت صرف قانون کی ہوگی۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے، قیدی کا ویزہ ختم ہو چکا ہے اور ن لیگ کو یہ یقین ہے نواز شریف کو اب واپس آنا پڑے گا۔

حسان خاور نے کہا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، یہ تو جھولی پھیلا کر اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہماری صفوں میں لڑائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیٹھ کر کچھ لوگ پنجاب کی فکر کر رہے ہیں، پی پی رہنما پنجاب آنے کی بجائے سندھ کی حالت دیکھیں، پنجاب میں ان کے لئے کچھ نہیں ہے، زرداری صاحب کی سیاست نے بھٹو کی سیاست ختم کر دی، پوری دنیا کہہ رہی ہے سندھ کے حالات برے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، لگتا ہے سارے کا سارا انتقام پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ سے لے لیا۔

TAP TO UNMUTE
Advertisement

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب لاہور آئیں، دہی بھلے کھائیں اور ڈیڑھ دو درجن لوگوں سے خطاب کریں اور واپس چلے جائیں کیوں کہ پنجاب میں پرفارمنس کی سیاست چلے گی، باتوں کی نہیں۔ ملک کی دلہن کراچی کا سہاگ اجاڑ دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ خدا کیلئے سندھ کے عوام کی حالت پر ترس کھائیں، میں نہیں سمجھتا کہ لاہور میں آپ کی کوئی سیاسی حیثیت ہے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب کی فکر چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی کی لاہور اور پنجاب میں کوئی سیاسی حیثیت نہیں، پیپلزپارٹی اگر پنجاب میں اپنی سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے تو گورننس اور کارکردگی بہتر بنائے، ان کی سندھ میں فیل گورننس اور سیاست ہے۔

No comments:

Post a Comment