Tuesday, December 28, 2021

سرگودھا شہر میں سوئی گیس کی مسلسل بندش شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی منگل 28 دسمبر 2021

 manahil2080

سرگودھا شہر میں سوئی گیس کی مسلسل بندش شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

 منگل 28 دسمبر 2021

سرگودھا شہر میں سوئی گیس کی مسلسل بندش شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) سرگودھا شہر میں سوئی گیس کی مسلسل بندش شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی اور سلنڈر گیس کی ری فلنگ کرنے والوں نے 20 روپے کلو کا مزید اضافہ کر دیا۔ جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں کھانا تیار کرنے کی بجائے ہوٹلوں کے رخ کئے نظر آتی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوئی نادرن گیس نے صبح دوپہر اور شام کو دو دو گھنٹے سوئی گیس کی فراہمی کا شیڈول تو دے رکھا ہے لیکن ان اوقات کار میں مقام حیات،اربن ایریا،محمد کالونی،سکا کالونی،چاندنی چوک بلاک 15 اور بلاک 21 سمیت کہیں سوئی گیس کا نام ونشان نہیں مل رہا اس صورتحال سے مجبور صارفین نے سلنڈر گیس کا استعمال کیا تو ری فلنگ کرنے والوں نے قیمتوں میں مزید 20 روپے کو کا اضافہ کر دیا تو حالات سے دلبرداشتہ لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں کھانے پکانے کا نظام بند کر کے ہوٹلوں کا رخ کر رکھا ہے جہاں تندوروں میں روٹی کا حصول قطاروں میں جاری ہے۔

ایسے میں سوئی گیس کے صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے اربوں روپے کی نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے باوجود شہر بھر میں سوئی گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سرگودھا میں پریشر کے ساتھ سوئی گیس کی گھروں صارفین کے لئے فراہمی کے احکامات کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر نکل کر دفاتر کا گھراؤ کرنے پر مجبور ہوجائینگی-

No comments:

Post a Comment