سال 2021میں بابراعظم کے لیے سب سے افسردہ وقت کونسا تھا ؟ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے خود ہی بتا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سال 2021بہت سی اچھی اور بری خبروں کے باوجود مجموعی طور پر کرکٹ پاکستان کے لیے اچھا سال رہا جس میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، بالخصوص کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے یہ سال بہت اچھا رہا جنہوں نے بہت سے معرکوں میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اگرچہ ٹیم پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تو نہ جیت سکی لیکن شاہینوں کے پرفارمنس نے مداحوں کو مایوس نہ کیا اور ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے کر ایک اہم معرکہ سر کیا ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اسی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کو افسوسناک لمحہ قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2021میں ٹی ٹوئنٹی و رلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست ایک افسردہ لمحہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی تھی لیکن بد قسمتی سے ٹیم کی مجموعی غلطیوں کی وجہ سے ہم یہ میچ نہ جیت پائے ۔
No comments:
Post a Comment